ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مالیگاؤں میں اگنی ویر تربیتی کیمپ کے طلباء کیلئے مفت انگلش کریش کورس‎‎؛ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی طرف سے نوجوانوں کو ہرممکن سہولیات

مالیگاؤں میں اگنی ویر تربیتی کیمپ کے طلباء کیلئے مفت انگلش کریش کورس‎‎؛ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی طرف سے نوجوانوں کو ہرممکن سہولیات

Mon, 25 Jul 2022 20:32:16    S.O. News Service

مالیگاؤں 25 جولائی  (ایس او نیوز/پریس ریلیز) مرکزی حکومت کے زیر اہتمام اگنی پتھ اسکیم کے تحت شہر مالیگاؤں میں سبکدوش آرمی جوان یونس خان کی قیادت میں  آٹھویں،  دسویں اور بارہویں کے  کامیاب طلباء کو آرمی،  نیوی اور ایئر فورس میں  بھرتی کیلئے فزیکل ٹریننگ عزیز کلُّو  اسٹیڈیم میں بعد نماز فجر دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ   مالیگاؤں  ڈیولپمنٹ فرنٹ کے زیر اہتمام اگنی پتھ اسکیم کے  تحریری  امتحان  میں  نوجوانوں کو تیار کرنے کے لئے  انگلش،  ہندی،  میتھس اور جنرل نالج کی کلاسیس کا نظم دی لائٹ نائٹ اسکول میں بعد نماز مغرب روزانہ  دو گھنٹہ کا اہتمام  کیا گیا ہے. اب مزید آگے بڑھتے ہوئے  مالیگاوں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے   اتوار کو انگلش کریش کورس کا آغاز بھی کیا گیا ہے.

انگلش کریش کورس کی شروعات کے موقع  پر معروف معلم اشفاق لعل خان (ہیڈ شعبہ انگریزی، جے اے ٹی اسکول) نے بطور مقرر خصوصی طلباء سے خطاب کیا اور آگنی ویر کی تیاری کر رہے طلباء کو انگلش زبان کے ڈر کو ختم کرنے اور آسان طریقے سے سیکھنے کے طریقے بتائے. انھوں نے کہا کہ  کسی بھی زبان کو سیکھنے کیلئے مادری زبان آنا چاہیے اور ہر زبان کو سیکھنا سمجھنا اور بولنا آسان ہے بشرطیکہ  اسے سیکھنے کا معمول بنایا جائے.

انگلش کریش کورس کے انسٹرکٹر فرنود رومی نے طلباء کو انگلش زبان کے بنیادی اصولوں،  گرامر اور نصاب پر روشنی ڈالی. نیز روزانہ کے اسباق کے مطابق کورس مکمل کر لینے کا ٹائم ٹیبل بنا کر طلباء کو دیا.پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اگنی ویر تربیتی کیمپ میں انگلش کے علاوہ ہندی،  ریاضی اور جنرل نالج کی مشق  بھی دئے جانے کا نظم بنایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر احتشام شیخ بیکری والا،  نائب صدر عمران راشد،  اعجاز شاہین سرپرست،  ایس این انصاری، وسیم موسی،  ببو ماسٹر،  حبیب الرحمن اور دیگر اراکین  اپنی طرف سے ہرممکن کوشش کررہے ہیں کہ فوج میں بھرتی ہونے کے خواہشمند نوجوانوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائے ۔


Share: